ڈاکٹر عافیہ کی طبیعت ، زخم اور طبی امداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ مناسب طبی سہولتیں نہ ملنے کی وجہ سے ان کی جان کو خطرہ ہے،فوزیہ صدیقی

منگل 2 ستمبر 2008 10:54

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین02ستمبر2008 ) امریکی تحویل میں زیر حراست ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے کہاہے کہ امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ عافیہ صدیقی کی طبیعت تیزی سے خراب ہورہی ہے، مناسب طبی سہولتیں نہ ملنے کی وجہ سے ان کی جان کو خطرہ ہے۔فوزیہ صدیقی نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں بات طیت کرتے ہوئے کہا کہ حکام کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ کی طبیعت ، زخم اور طبی امداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے جبکہ وکلاء کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کی طبیعت تیزی سے خراب ہورہی ہے۔

انھوں نے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ ساڑھے پانچ برس سے لاپتہ ہیں اور امریکی حکام ڈاکٹر عافیہ پر القاعدہ سے تعلق کے جھوٹے الزامات عائد کررہے ہیں جبکہ ڈاکٹڑ عافیہ نائن، الیون سمیت کسی قسم کی دہشت گردی میں ملوث نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ڈاکٹر عافیہ جلد ان الزامات سے بری ہوجائیں گی،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے بتایا کہ دو اپریل 2003 کو امریکی ٹی وی نے یہ خبر نشر کی تھی کہ ڈاکٹر عافیہ ایف بی آئی کی تحویل میں ہیں اور بیس دن بعد ایف بی آئی اس خبر کی تصدیق بھی کر دی تھی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ،افغانستان اور امریکا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ موجود نہیں اور قیدیوں کے تبادلے کے بغیر پاکستانی باشندے کی افغانستان سے امریکا منتقلی غیر قانونی ہے۔

متعلقہ عنوان :