بھارت میں ڈینگو وائرس سے 25 افراد ہلاک

بدھ 4 اکتوبر 2006 14:17

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین04اکتوبر2006) بھارت میں ڈینگو بخار کی وباء پھیلتی جارہی ہے جہاں کم ازکم پچیس افراد اس بخار کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں ڈینگو بخار گزشتہ کئی دنوں سے اتر پردیش راجھستان مہاراشٹر پنجاب اور ہریانہ سمیت کئی بھارتی ریاستوں میں پھیلا ہوا ہے اور اس سے اب تک 25 سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں صرف دلی میں اس بخار سے 14 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

سرکاری اطلاعات کے مطابق صرف نئی دہلی میں اس بخار سے پانچ سو سے زائد افراد متاثر ہیں اور ان میں سے ایک بڑی تعداد ہسپتال میں د اخل ہے ڈینگو بخار ایک خاص طرح کے مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے اور اس کی علامتوں میں تیز بخار متلی جسم میں اینٹھن اور پیٹ میں درد جیسی شکایات شامل ہیں ۔ بخار کی تیزی کی وجہ سے بعض معاملات میں دماغ کی رگ پھٹنے یعنی برین ہیمرج کا بھی خطرہ رہتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :