وائرس کی تشخیص کے لئے جناح ہسپتال کراچی میں لیبارٹری قائم کرنے کا فیصلہ

بدھ 4 اکتوبر 2006 15:12

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین04اکتوبر2006) وفاقی وزارت صحت نے ڈنگی وائرس کی تشخیص کے لئے جناح ہسپتال کراچی میں لیبارٹری قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس لیبارٹری کے قیام پر ایک کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ منصوبہ ڈیڑھ سال کی مدت میں مکمل ہوگا جبکہ لیبارٹری کے لئے آلات بیرون ملک سے درآمد کئے جائیں گے۔ منصوبے کی سمری وزارت صحت نے تیار کرلی ہے جو منظوری کے لئے وفاقی وزیر صحت کو بھیج دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ صوبہ سندھ میں سرکاری سطح پر واحد لیبارٹری ہوگی جہاں ڈنگی وائرس کی تشخیص کے حوالے سے کام کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :