پشاور کے رہائشی تیرہ ماہ کے زبیر میں پولیو وائرس پی تھری کی تصدیق ، ملک میں رواں برس منظر عام پر آنے والے پولیو کیسز کی تعداد چوالیس ہوگئی

پیر 8 ستمبر 2008 12:59

پشاور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔8ستمبر 2008ء ) پشاور کے رہائشی تیرہ ماہ کے زبیر میں پولیو وائرس پی تھری کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد سرحد میں پولیو کیسز کی تعداد سترہ تک جاپہنچی ہے۔ ملک میں رواں سال منظر عام پر آنے والے پولیو کیسز کی تعداد چوالیس ہوگئی ہے، جن میں اضافے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں وزارت صحت کے ذرائع کے مطابقرواں برس اسلام آباد میں دو، بلوچستان میں پانچ، سندھ میں تیرہ اور پنجاب میں سات پولیو کیسزکا انکشاف ہوا ہے۔

پولیو کا وائرس اب صرف چار ملکوں میں رہ گیا ہے جن میں نائیجریا میں رواں برس اب تک پانچ سو ستانوے، بھارت میں تین سو بہتر، پاکستان میں چوالیس اور افغانستان میں پندرہ پولیو کیسز منظر عام پر آئے ہیں ، رواں برس دنیا میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد اب تک ایک ہزار نواسی تک جا پہنچی ہے۔

متعلقہ عنوان :