پنگریو اور گرد و نواح کے علاقوں میں گیسٹرو کے مرض نے شدت اختیار کرلی‘ چار ماہ کا بچہ ہلاک

منگل 9 ستمبر 2008 19:02

پنگریو (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین09ستمبر2008 ) پنگریو اور گرد و نواح کے علاقوں میں گیسٹرو کے مرض نے شدت اختیار کرلی ہے اور نواحی گاؤں ولی محمد لوند کے رہائشی محمد شریف لوند کا چار ماہ کا بیٹا دلشاد لوند گیسٹرو کے باعث ہلاک ہوگیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ کھوسکی ‘ شادی لارج ‘ نندو ‘ ملکانی شریف ‘ ٹنڈو باگو اور دیگر شہروں ‘ قصبوں ‘ دیہاتوں میں گیسٹرو کے سینکڑوں مریضوں کو علاج کے لئے علاقے کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں لایا جارہاہے اس سلسلے میں مقامی ڈاکٹروں نے بتایاہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد نہروں میں گندا پانی چھوڑا گیا ہے جس کے استعمال کے باعث پورے علاقے میں گیسٹرو کا مرض بڑھ گیا ہے ۔ جبکہ چند روز قبل اس مرض میں مبتلا دو بچے جاں بحق ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :