بھارت ، عوامی مقامات پر تمباکو نوشی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

جمعرات 11 ستمبر 2008 16:58

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11ستمبر2008 ) بھارت میں وزارت صحت نے تمام عوامی مقامات پر تمباکو نوشی پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت کسی عام جگہ یا سرکاری و نجی عمارت میں تمباکو نوشی کرتے ہوئے پکڑے جانے پر جرمانہ عائد کیا جائیگا۔وزارت صحت کی طرف سے جاری کی گئی نئی ہدایت کا نفاذ آئندہ دو اکتوبر سے ہوگا۔مرکزی حکومت نے تمباکونوشی کے متعلق جو نئی ہدایات جاری کی ہیں اس کے مطابق کسی بھی عوامی جگہ پر سگریٹ یا بیڑی پینے والے پر دو سو روپے کاجرمانہ عائد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیر صحت ایمبونی رامو داس نے کہا ہے کہ مستقبل میں جرمانہ کی قیمت ایک ہزار روپے تک کر دی جائیگی۔ سرکاری اعلان کے مطابق ریسٹو رینٹ، سکول، پب ڈسکو، ہوائی اڈہ، ہسپتال اور بس سٹاپ جیسی جگہیں عوامی مقامات میں شامل ہیں۔ لیکن اس میں روڈ اور پارک شامل نہیں کیے گئے ہیں۔ اعلان کے مطابق ریسٹورنٹ اور پبز میں مخصوص حصوں میں سگریٹ پینے کی اجازت ہو سکتی ہے۔ سرکاری یا کسی نجی عمارت کے کسی احاطے میں اگر کوئی ملازم سگریٹ پیتے پکڑا گیا تو اس ملازم کی کمپنی پر پانچ ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جائیگا۔ حکومت کے اعلان کے مطابق تمباکو نوشی کی روک تھام کے لیے اس نئے قانون کا نفاذ دو اکتوبر سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :