بھارت میں ڈینگی بخار سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ترانوے ہوگئی، منموہن سنگھ کے داماد اور نواسے بھی خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئے

جمعرات 5 اکتوبر 2006 13:06

بھارت میں ڈینگی بخار سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ترانوے ہوگئی، منموہن ..
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05اکتوبر2006) بھارت میں ڈینگی بخار سے مزید پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں ، اسطرح مچھروں کے ذریعے پھیلنے والی اس بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ترانوے ہوگئی ہے، جبکہ بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کے داماد اور دو پوتے بھی ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

نئی دہلی میں ڈینگی بخار سے اب تک چودہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں،آج تیس نئے کیس سامنے آئے ہیں اور مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد چھ سو سے تجاوز کرگئی ہے۔

اتر پردیش، مہاراشٹر، راجستھان اور ہریانہ میں جان لیوا بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے اور ہزاروں افراد اس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔بھارتی حکومت نے صورتحال سے نمٹنے کے لئے بڑے پیمانے پرحفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے داماد وجے تنکھا اور نواسےروہن اور مدھیو کوڈینگی بخارکی علامات ظاہر ہونے پر اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔