قطب شمالی پر قبضے کیلئے بڑی طاقتوں کی دوڑ میں تیز ی -- آرکیٹیکٹ میں اپنے مفادات کا پورا تحفظ کریں گے،روس

جمعرات 18 ستمبر 2008 15:35

ماسکو(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین18ستمبر2008 ) قطب شمالی پر تیل اور دیگر وسائل کے لئے علاقے پر قبضے کے لئے بڑی طاقتوں کی دوڑ اب تیز ہو گئی ہے۔امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق قطب شمالی کے خطے میں دیگر وسائل کے علاوہ90 ارب بیرل سے زائد تیل کے ذخائر موجود ہیں۔کینیڈا،روس ،امریکا ،ناروے اور ڈنمارک سمیت کئی ممالک آرکٹیک ریجن کے وسائل پر اپنے حق کے دعویدار ہیں۔

(جاری ہے)

روس کے صدر ڈیمٹری میڈویڈوو نے اعلان کیا ہے کہ روس بہت جلد قطب شمالی میں اپنی سرحدوں کا تعین کرے گا اور کانٹی نینٹل شیلف میں حدود مقرر کرنے کے لئے تمام کارروائیاں مکمل کی جائیں گی۔روسی صدر نے کہا ہے کہ ہم آرکٹیک میں اپنے مفادات کا پورا تحفظ کریں گے۔روسی سائنسدانوں نے گزشتہ سال اپنا حق جتانے کے لئے سمندر کے فرش پر اپنا پرچم بھی لگایا تھا تاہم امریکا نے روس کے علاقائی دعوے کو تسلیم نہیں کیا۔ادھر کینیڈا میں وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر نے قطب شمالی پر کینیڈا کے دعوے کو اپنی انتخابی مہم کا اہم حصہ بنایا ہے۔انہوں نے خطے پر روس کی بڑھتی ہوئی پروازوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :