ڈاکٹر عافیہ کی طبعیت تسلی بخش ہے، امریکی محکمہ خارجہ

جمعہ 19 ستمبر 2008 11:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 19ستمبر 2008ء) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی نڑاد ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی طبعیت تسلی بخش ہے اور انہیں اسپتال منتقل کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفیر حسین حقانی کی جانب سے تحریر کردہ خط کے جواب میں محکمہ خارجہ نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ڈاکٹر فراہم کیا جاچکا ہے جس نے معائنے کے بعد ڈاکٹر عافیہ کی طبعیت کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔جوابی خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ڈاکٹر عافیہ کو اسپتال منتقل کیا جائے گا تاہم ابھی اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔