کوئٹہ ائیر پورٹ روڈ پر چشمہ چوزئی کے قریب ایک گھر میں ہینڈ گرنیڈ پھینکنے سے باپ بیٹا زخمی

جمعہ 19 ستمبر 2008 15:56

کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین19ستمبر2008 ) کوئٹہ ائیر پورٹ روڈ پر چشمہ اچوزئی کے قریب ایک گھر میں ہینڈ گرنیڈ پھینکنے سے باپ بیٹا زخمی تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح کوئٹہ ائیر پورٹ روڈ پر واپڈا ترمل پاور کے قریب واقع کلی چشمہ اچوزئی میں نامعلوم افرادنے ایک گھر میں ہینڈ گرنیڈ پھینکا جس سے باپ بیٹا زخمی ہو گیا انہیں فوری طور پر بی ایم سی ہسپتال پہنچا دیا گیا زخمیوں میں والد پائند خان اور بیٹا خدائیداد شامل ہیں پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔