الیکٹرانک سگریٹ بھی صحت کے لیے نقصان دہ ہے،عالمی ادارہ صحت
اتوار 21 ستمبر 2008 12:36
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت سمجھتا ہے کہ الیکٹرانک سگریٹ بنانے والوں اور اسے فروخت کرنے والوں کے یہ دعوے سوفی صد غلط ہیں اور انہوں نے کہا کہ یہ بات بڑی تشویش کا باعث ہے کہ کچھ الیکٹرانک سگریٹ سازوں نے دنیا بھر میں عالمی ادارہ صحت کا نام استعمال کیا ہے۔
مثال کے طورپر انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر یا اپنی پیکنگ یا اپنے اشتہاروں میں عالمی ادارے کی توثیق کوشامل کیا ہے ۔ یہ بالکل غلط بات ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے الیکڑانک سگریٹ بنانے والی کچھ کمپنیوں کو خط بھیجا ہے کہ وہ اپنے کسی بھی مارکیٹنگ مواد پر موجود ڈبلیو ایچ او کا نام یا علامتی نشان ہٹا دیں۔واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں قائم میں ایک چینی کمپنی نے 2004 میں الیکٹرانک سگریٹ ایجاد کی تھی۔ یہ ہانگ کانگ اور متعدد ملکوں میں فروخت ہورہی ہے جن میں برازیل ، کینیڈا ، فن لینڈ ، اسرائیل ، لبنان ، نیدرلینڈز ، سویڈن ، ترکی اور برطانیہ شامل ہیں۔اصل سگریٹ کی شکل کی سٹین لس اسٹیل کی بنی ہوئی اس سگریٹ میں سیال نکوٹین کو بھرنے کا ایک خانہ ہوتا ہے اور یہ سگریٹ بیٹری کی مدد سے کام کرتی ہے۔ بیٹری کو دوبارہ چارج کیا جاسکتا ہے۔ سگریٹ نوش اصل سگریٹ کی طرح اس کے کش لیتے ہیں لیکن وہ اسے جلاتے نہیں اور اس سے کوئی دھواں بھی پیدا نہیں ہوتا بلکہ یہ ایک نفیس گرم بخارات پیدا کرتی ہے جو پھیپھڑوں میں چلے جاتے ہیں۔ڈاکٹر بیٹچر کہتے ہیں کہ اس بات کی تصدیق کے لیے کوئی سائنسی شواہد موجود نہیں ہیں کہ الیکڑانک سگریٹ محفوظ اور موٴثر ہے۔الیکٹرانک سگریٹ سستا نہیں ہوتا۔ بیٹچر کہتے ہیں کہ بلغاریہ میں یہ سگریٹ ایک سو ڈالر میں آتی ہے اور نکوٹین کا دوبارہ بھرا جانے والا پیکٹ تقریباً 14 ڈالر کا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ سگریٹ دنیا بھر میں خصوصی طورپر انٹرنیٹ کے ذریعے فروخت کی جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے سگریٹ بنانے والے کسی بھی ملک کے ضابطوں او رٹیکسوں سے بچ سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھائی کا کیٹ مڈلٹن کیلئے نیک تمناوں کا اظہار
-
سورج گرہن،امریکا میں پائلٹس کیلئے وارننگ جاری
-
سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثربدھ راہب کو 4 سال قید کی سزا
-
بھارت،کھانا اچھا نہ بنانے پر دادی پر تشدد، ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں زبردست بارشوں کی پیشن گوئی
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کااظہار، بھارت کا امریکی و جرمن سفارت کاروں کو طلب کرکے اعتراض
-
اوباما بائیڈن کے ٹرمپ کے ہاتھوں ہارنے سے بہت خوفزدہ
-
اسرائیل نے سفید پرچم اٹھانے والے 2 فلسطینیوں کو بھی قتل کر دیا
-
روس نیٹوممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا، پیوٹن نے واضح کردیا
-
میرے پاس الیکشن لڑنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، بھارتی وزیر خزانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.