مضر صحت چینی دودھ پینے والی بچی میں گردے کی پتھری کی تشخیص ،مضر صحت دودھ سے متاثرہ بچوں کی تعداد 53ہزارہوگئی

پیر 22 ستمبر 2008 12:11

ہانگ کانگ+بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 22ستمبر 2008ء) ہانگ کانگ میں صحت کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ ایک تین سالہ بچی میں کیمکل میلامین سے آلودہ خشک دودھ پینے کے بعد گردے میں پتھری کی تشخیص ہوئی ہے۔گزشتہ رات ایک بیان میں عہدے داروں نے کہا بچی میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں تھیں لیکن اس کا معائنہ اس لیے کیا گیا کیونکہ وہ گذشتہ 15 ماہ سے چین کی ییلی ڈیری کا تیار کردہ خشک دودھ پی رہی تھی۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا ہے کہ بچی کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے ۔ وہ ہانگ کانگ میں پہلی بچی ہے کی تشخیص آلودہ دودھ کی متاثرہ کے طور پر ہوئی ہے۔دوسری طرف چین میں مضر صحت دودھ سے متاثرہ بچوں کی تعداد 53ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ اورچینی حکومت نے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاوٴن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین کی وزارت صحت کے بیان کے مطابق اسپتالوں میں داخل 13ہزار کے لگ بھگ شیر خواربچے ہیں ۔ چینی وزیر اعظم وین جیا باوٴ نے ایک تقریر میں یہ بھی وعدہ کیا کہ خوراک کے معیار کی نگرانی کی کوششوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :