مسلم لیگ باہمی اتحاد سے ہر منزل سرکرکے دم لے گی، ترقیاتی اور نظریاتی اساس پر آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے، وزیراعظم شوکت عزیزکامسلم لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب ،اجلاس میں مختلف قراردادوں کی منظوری دی گئی

جمعرات 5 اکتوبر 2006 20:53

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اکتوبر۔2006ء) وزیراعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ باہمی اتحاد سے ہر منزل سرکرکے دم لے گی، ترقیاتی اور نظریاتی اساس پر آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی وہ جمعرات کو پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے جو 12اگست،مسلم لیگ کے انتخابات کے بعد پہلی مرتبہ منعقد ہونیوالا اجلاس تھا جمعرات کو مسلم لیگ کی طرف سے جاری کیے گئے پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں چاروں صوبوں سے 200 سے زائد اراکین مجلس عاملہ نے شرکت کی۔

اجلاس میں مختلف قراردادوں کی منظوری دی گئی جن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا یہ اجلاس گزشتہ سال کے بدترین زلزلے کے متاثرین سے مکمل ہمدردی، حمایت اور یکجہتی کااظہار کرتا ہے اورپاکستانی قوم کے عزم و عمل، جذبے اور ایثار و قربانی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جس کے ساتھ اس نے عظیم حوصلے اوراستقامت کیساتھ اس سانحے سے پیدا شدہ خوفناک صورتحال کا مقابلہ کیا ۔

(جاری ہے)

منظور کی جانے والی ایک اور قرارداد میں کہا گیا کہ یہ اجلاس تاریخ کے اس المناک حادثے کے موقع پرعالمی برادری کی اس بروقت امداد کابھی شکریہ ادا کیا ہے جو اس نے آزمائش کی گھڑی میں پاکستان کوفراہم کی پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا یہ اجلاس صدر پرویز مشرف کے حالیہ انتہائی کامیاب اور موثر دورے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہے جس میں انہوں نے پاکستان اور مسلم امہ کا موقف بڑی جرات اور قوت سے اجاگر کیا نتیجے کے طورپر دنیا بھر میں علاقائی اور عالمی مسائل سے متعلق پاکستان کے نقطہ نظر کو بہتر پذیرائی اور مقبولیت حاصل ہو ئی ہے میڈیا کے ساتھ ان کے رابطے اور گفتگو سے بھی ایک پرامن ترقی پذیر اور اعتدال پسند مسلم ملک کے طور پاکستان کا امیج اور وقار بے حد بلند ہوا ہے اجلاس میں وزیراعظم پنجاب چوہدری پرویز الہی، وزیراعلی سندھ ارباب غلام رحیم، وزیراعلی بلوچستان جام محمد یوسف، صوبہ سرحد کے صدرامیر مقام، حامد ناصر چٹھہ، اعجاز الحق، اویس لغاری،ہمایوں اختر،میاں منظوراحمد وٹو، سمیت سینئر پارٹی لیڈروں اوروفاقی وزراء نے شرکت کی اجلا س میں گوہر ایوب خان، سینیٹر نثار میمن،رانا ظہیر الدین، عمران ندیم، زبیدہ جلال، عدنان اورنگزیب، شہزاد محی الدین، پروین مگسی، علی اکبر وینس، شیخ طاہر، مہناز رفیع، سردارمحمد یوسف، ملک ظاہر شاہ آفردی، یوسف ترند،اکرم گل، میر غضنفر اقبال خان بنوں،منصورحیات ٹمن، اقبال ڈار، نے بھی خطاب کیا جبکہ غلام مصطفی ملک نے مشاورت کی پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہر ماہ اور سنٹرل ورکنگ کمیٹی کااجلاس ہر دو ماہ بعد بلانے کا فیصلے کیا گیا۔

چوہدری شجاعت حسین کی صدارت میں سردارعتیق احمد خان وزیراعظم آزاد کشمیر مسلم لیگ کے اجلاسوں میں سردارغلام عباس کو ہمیشہ تحریک کرتے رہے بطور صدرمسلم کانفرنس سردارعتیق کی شمولیت اسی روایت کا اعادہ ہے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ ہمارے بزرگوں نے پاکستان کو خواب حقیقت دینے کیلئے بھاری قربانیاں دیں پاکستان کو عالم اسلام کی ایک بڑی طاقت کے طورپر مستحکم کرنا ہے لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ ہم تمام ایجنڈے پر کام کرتے رہیں گے انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے اسلام ہمارے ضابطے حیات کی حیثیت رکھتا ہے اور ہم سب نے ملکر پاکستان کی ترقی و تعمیر سالمیت اور عالم اسلام کی سربلندی کے لیے مسلسل کام کرنا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ اور اتحادی جماعتیں ملکر آگے بڑھ رہی ہیں اس کے نتیجے میں جتنی ترقی آج ہورہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی وزیراعظم نے کہاکہ زلزلہ متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے چھ ارب ڈالر خرچ کیے جائیں گے ہسپتال، سکول اور کالج کی تعمیر کواولیت دے کر تمام متاثرین کو آباد کیا جائے انہوں نے چوہدری شجاعت حسین کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا۔