عالمی یوم امن پر18 لاکھ افغان بچوں کو پولیو کے قطرے پلا ئے جانے کا اعلان

پیر 22 ستمبر 2008 12:13

کابل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 22ستمبر 2008ء) افغانستان کے طالبان جنگجو اور افغان اوربین الاقوامی فوج نے عالمی یومِ امن کے موقعے پر لڑائی روک دینے پر متفق ہونے کے بعد اقوامِ متحدہ جنوبی افغانستان کے چھ صوبوں میں 18 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی تین روزہ مہم شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

انسداد ِپولیو کی عالمی مہم سے متعلق عالمی ادارہ صحت کی ایک ترجمان سونا باری نے کہا ہے کہ امدادی اداروں نے گذشتے ہفتے ڈبلیوایچ او کے لیے کام کرنے والے دو افغان ڈاکٹروں کی ہلاکت کے باوجود اس مہم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حملے کی ذمہ داری طالبان عسکریت پسندوں نے قبول کی تھی۔ طالبان کے ایک ترجمان نے نامہ نگاروں کو بتایا تھا کہ اتنہاپسند تنظیم یومِ امن کے خیال کی حمایت کرتی ہے۔اگرچہ نیٹو نے کہا ہے کہ وہ یوم امن پر کوئی فوجی کارروائی نہیں کرے گی تاہم اس کے فوجی اہم شخصیتوں اور تنصیبات کی بدستور حفاظت کرتے رہیں گے۔ نیٹو نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کے دشمنوں کی جانب سے خود پر اور افغان عوام کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کا دفاع کرے گا۔

متعلقہ عنوان :