کمپیوٹراستعمال کرنے والے ہر گھنٹے بعد اپنی آنکھوں کو مناسب آرام دیں ،طبی ماہرین کا مشورہ

پیر 22 ستمبر 2008 14:40

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2008ء) طبی ماہرین نے کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کو خبردار کیا ہے کہ روزانہ 6 سے 8 گھنٹے کمپیوٹراستعمال کرنے والوں کو ہر گھنٹے بعد اپنی آنکھوں کو مناسب آرام دینا چاہیے ورنہ نظر کی کمزوری اوردیگر بیماریوں کی علامات ظاہر ہونے لگیں گی۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق جب کمپیوٹر کے استعمال سے آنکھیں سرخ ہوں، ان میں خارش ہونے لگے اورخشکی کے ساتھ چبھن محسوس ہو تو سمجھ لیں کہ آپ کی آنکھیں کمپیوٹر کے منفی اثرات قبول کرنے لگی ہیں۔

طبی ماہرین نے مشاہدہ کیا ہے کہ کہ عام زندگی میں آنکھیں ایک منٹ میں 15 سے 20 مرتبہ جھپکتی ہیں جبکہ کمپیوٹر کے سامنے آنکھیں جھپکنے کی تعداد فی منٹ 30 سے 40 تک ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے آنکھوں پر بوجھ پڑتا ہے اور روشنی کو پردہ بصارت پر مرکوز ہونے میں آہستہ آہستہ دقت ہونے لگی ہے۔ طبی ماہرین نے کمپیوٹر استعمال کرنے والے لوگوں کو ہر 3 ماہ بعد آنکھوں کے مکمل معائنے کی ہدایت بھی کی ہے۔