ایشیا میں ڈینگی سے 2ارب افراد متاثر ہو سکتے ہیں، عالمی ادارہ صحت

منگل 23 ستمبر 2008 12:39

منیلا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 23ستمبر 2008ء) عالمی ادارہ برائے صحت نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ایشیا پیسیفک کی حکومتوں نے ضروری اقدامات نہ کئے تو ڈینگی بخار سے 2ارب کے قریب آبادی کو خطرہ لاحق ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے تحت کام کرنے والے اس ادارے کے مطابق ایشیا پیسیفک کی37کے قریب حکومتوں سے مطالبہ کیا جائیگا کہ وہ اس خطرناک بیماری سے بچنے کیلئے ایک علاقائی حکمت عملی کی توثیق کریں۔سال 2001سے2004تک ڈینگی بخار کے98فیصد کیس ویتنام، ملائشیا، فلپائن، کمبوڈیا، لاوس، سنگاپور، فجی، چین اور نیو کیلی ڈونیا میں سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :