پشاور میں پولیو سے بچاؤ کی ویکسین استعمال کرنے کے باوجود دو بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔رواں سال سامنے آنے والے کیسوں کی تعداد 59 ہوگئی‘ ذرائع وزارت صحت

منگل 23 ستمبر 2008 19:51

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین3 2ستمبر2008 ) وزارت صحت نے پشاور میں دو مزید بچوں میں پولیو کی تصدیق کردی جس کے بعد ملک میں اس سال پولیو کے کیسوں کی تعداد 59 ہوگئی قومی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والے سولہ ماہ کے اکرام ولد مرزا اور اٹھارہ ماہ کی وجیہہ دختر نظام میں پولیوکے وائرس پی تھری کی تصدیق ہوگئی ہے اس سال اب تک پنجاب میں بارہ سندھ میں پندرہ سرحد میں تئیس بلوچستان میں چھ اور اسلام آباد کے تین بچوں میں پولیو کی باقاعدہ تصدیق ہوچکی ہے ان میں 39 بچوں کو پولیو کے وائرس پی ون جبکہ بیس میں وائرس پی تھری پائے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :