امریکہ نے کوالٹی کنٹرول کے معیار پر پورا نہ اترنے پر 30 ادویات کی درآمد روک دی

بدھ 24 ستمبر 2008 12:01

نیو یارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 24ستمبر 2008ء) امریکہ نے کوالٹی کنٹرول کے معیاروں پر پورا نہ اترنے کے نتیجے میں اس دوا ساز کمپنی کی 30 سے زیادہ ادویات پر پابندی عائد کردی ہے۔ جبکہ کمپنی نے اپنی تیار کردہ دواوٴں کے محفوظ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکہ میں جن دواوٴں کی درآمد پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں رین بیکسی کی تیار کردہ وہ جنیرک دوائیں شامل ہیں جو برانڈ ناموں کی ادویات کی سستی نقل ہیں۔

یہ دوائیں ہائی کولیسٹرول، شوگر اور دوسری بیماریوں کے علاج میں استعمال ہوتی ہیں۔ خوراک اور ادویات سے متعلق امریکی انتظامیہ ایف ڈی اینے ان پابندیوں کا جواز پیش کرتے ہوئے کمپنی کے دو پلانٹس میں دوسری وجوہات کے ساتھ ساتھ جراثیموں سے پاک کرنے کے ناکافی انتظام کا بھی حوالہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

رین بیکسی کے واقعہ سے یہ نشان دہی ہوتی ہے کہ ترقی پذیر ملکوں میں ادویات کس طرح ناقص ماحول میں بنائی جارہی ہیں۔

اس سال کے شروع میں بیکسٹر انٹرنیشنل کو گردوں کے ڈائلیسز میں استعمال ہونے والی دوا ہیپارین کی تیاری عارضی طور پر بندکرنا پڑی تھی ۔ اس دوا کے استعمال سے 81 مریض ہلاک ہوگئے تھے۔ ایف ڈی اے نے کہا ہے کہ اس کمپنی نے افریقہ میں مریضوں کو ایچ آئی وی کی ایک جعلی اور آلودہ دوا فروخت کی تھی ۔ان ادویات کی قیمت ایڈز کے بچاوٴ کے لیے صدر کے ہنگامی پروگرام کے تحت امریکہ نے ادا کی تھی۔دوسرے ملک اب رین بیکسی کے طریقہ کار کا جائزہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :