سی ڈی اے ریڈ فوڈ ٹاسک فورس کے چھاپے مضر صحت گوشت فروخت کرنے پر 90چالان

بدھ 24 ستمبر 2008 15:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 24ستمبر 2008ء) رمضان المبارک میں صارفین کو خالص اشیاء خورد نوش کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر سعید احمد کی سربراہی میں کام کرنے والی ریڈ فوڈ فورس نے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر خدیجہ انکبری کی نگرانی میں اسلام آباد میں واقع مارکیٹوں آبپارہ مارکیٹ ، ستارہ مارکیٹ ، G-8,G-9مرکز پشاور موڑ بازار I-11سبزی منڈی I-10،i-8مرکز F-8, F-7اور F-6مرکز میں ہفتہ بازاروں اور سستا بازاروں میں چھاپے مارے چھاپوں کے دوران گوشت دودھ سموسے پکوڑے کی دکانوں بیکریوں ہوٹلوں ریستورانوں ملوں جنرل سٹوروں نان بانیوں وغیرہ کو چیک کیا گیا حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور سٹاف کی ویکسینیشن نہ کروانے اور مضر صحت اشیا ء اور گوشت فروخت کرنے پر 90چالان کئے گئے گھی اور کوکنگ آئیل بیسن آٹا میدہ مصالحہ جات پانی کے 75نمونہ جات حاصل کئے گئے جن کو تجربہ کیلئے لیبارٹری بھجوادیا گیا جن میں سے مضر صحت اور ملاوٹ شدہ لیبارٹری سے موصولہ رپورٹ پر 55چالان پیور فوڈ ارڈینینز کے تحت عدالت کو بھجوائے گئے دکانداروں کو صفائی کے معاملات کو بہتر بنانے کیلئے 94 وارنگ نوٹس دئے گئے ، ڈاکٹر سعید احمد نے تاجروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ اپنے کاروباری مراکز صاف ستھرا رکھیں سٹاف کی ویکسنیشن باقاعدگی سے کر وائیں اشیاء خورد نوش کی ڈھانپ کر رکھیں پکوڑے سموسے کیلئے استعمال ہونے والا آئل ہر دوسرے روز تبدیل کریں خلاف ورزی پر سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :