ٹھٹھہ کی شوگر ملیں آبادگاروں کو رقوموں کی ادائیگی کرنے کے بجائے پریشان کر رہی ہیں،رمضان خاصخیلی

بدھ 24 ستمبر 2008 15:41

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 24ستمبر 2008ء) ٹھٹھہ کی شوگر ملیں آبادگاروں کو رقوموں کی ادائیگی کرنے کے بجائے پریشان کر رہی ہیں۔ اس سلسلے میں آچار ھالو، دود ناریجو، رمضان خاصخیلی ودیگر نے صحافیوں کوبتایا کہ لاڑ شوکر مل اور دیوار شوگر مل مالکان آبادگاروں کو 5 ماہ گزر جانے کے باوجود گنے کے پیسے دینے کو تیار نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

آبادگاروں کو رلاتے اور دربدر کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آبادگاروں کو ادائیگیاں کروائی جائیں۔