مضر صحت دودھ کے اسکینڈل پر قابو پالیا،چین

بدھ 24 ستمبر 2008 17:10

بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین4 2ستمبر2008 ) چین میں حکام نے مضر صحت دودھ کے اسکینڈل پر قابو پانے کادعوی کیا ہے ۔چین میں مضر صحت دودھ کے استعمال سے 5 بچے ہلاک اور 53 ہزار متاثر ہوئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا چینی حکام نے اسکینڈل پر کنٹرول کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ دودھ کا اسٹاک ضبط کرنے کے بعد اس کے اثرات پھیلنے کاخدشہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

چینی وزیرا عظم نے کہا ہے کہ سانحے کے بعد اشیا کی کوالٹی بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

دودھ تیار کرنے والی کمپنی سینلو گزشتہ سال دسمبر سے دودھ کی خرابی کے بارے میں آگاہ تھی لیکن اس نے مناسب اقدامات نہیں کئے۔دوسری جانب متعدد ایشیائی ممالک کی طرح فلپائن نے بھی چین میں تیار کردہ ڈیری مصنوعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔حکام نے برآمد کنندگان کو چین سے دودھ نہ خریدنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :