پاکستان چین کے تعاون سے 10نئے ایٹمی پاورپلانٹس قائم کرنے ارادہ رکھتا ہے ،بھارتی خبررساں ادارے دعویٰ۔وزیراعظم گیلانی کی زیرصدارت ایک اعلی سطحی اجلاس میں چشمہ اورچناب میں دو نیوکلیئرپلانٹس کی تعمیرکی منظوری دے دی گئی

بدھ 24 ستمبر 2008 21:37

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین4 2ستمبر2008 ) بھارتی خبررساں ادارے ”پی ٹی آئی“ نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان نے امریکہ بھارت جوہری معاہدے کی طرزپر10نئے ایٹمی پاورپلانٹس قائم کرنے کیلئے چین سے فیول ٹیکنالوجی حاصل کرنے کامنصوبہ بنایاہے جو آئندہ دو دہائیو ں میں تعمیر کیے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت ایک اعلی سطحی اجلاس میں دو نیوکلیئرپلانٹس کی تعمیرکی منظوری دے دی گئی ہے۔

اسلام آباد سے 200کلومیٹرجنوب مغرب میں واقع چشمہ کمپلیکس میں دوایٹمی پاورپلانٹس پہلے سے بھی قائم ہیں جبکہ ایک مزید پاورپلانٹس کی تعمیر2011ء تک مکمل کرلی جائے گی اوریہ دونوں منصوبے چین کے تعاون سے مکمل کیے جائیں گے جبکہ پاکستان آئندہ دودوہائیوں میں مزید دس ایٹمی پاورپلانٹس قائم کرنے کاارادہ رکھتاہے ۔