وادی کو ادویات کی سپلائی روکنے پر دوا ساز کمپنیوں کے نمائندوں کا احتجاج ،عالمی انجمنوں سے فوری مداخلت کی اپیل
جمعرات 25 ستمبر 2008 12:55
(جاری ہے)
احتجاج میں شامل دوا ساز ”جموں کا جو یار ہے ،غدار ہے غدار ہے “کے نعرے لگا رہے تھے ۔انہوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر دواساز کمپنیوں گلکسو، سپلا، کیڈلا، ٹورنٹ ، فائیزر، انٹاس ، رینبکسی ، ووکارڈ، گلن مارک ، زائڈس کے خلاف نعرے درج تھے۔
احتجاجی دوا سازوں نے بتایا کہ جموں کے فارمسٹ کی دھمکیوں سے مرعوب ہوکر ان کمپنیوں کے ڈیلروں نے وادی کی سپلائی روک دی ہے جسکی وجہ سے وادی کوسپلائی ہو نے والی اہم ادویات کی شدید قلت پیدا ہونے لگی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ وادی کے اسپتالوں میں اہم ادویات کی شدید قلت پائی جا رہی ہے جس کی وجہ لل دید ہسپتال اور صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں داخل مریضوں کے آپریشن نہیں ہورہے پارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وادی کیلئے براہ راست حیات بخش ادویات کی سپلائی روک کرانِ کمپنیوں کی طرف سے جموں سے ہی ادویات سپلائی کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ وادی کے ڈسٹی بیوٹر جموں سے ادویات منگوانے پر اسلئے آمادہ نہیں ہوتے کیونکہ جموں میں شرپسند عناصر نے وادی کی اقتصادی ناکہ بندی کرکے یہاں کے لوگوں کیلئے زبردست مشکلات پیدا کیں۔انہوں نے بتایا کہ جن کمپنیوں نے وادی کیلئے براہ راست ادویات سپلائی کرنے سے انکار کر دیا ہے وہ ذیابیطس، بلڈپریشر، مرگی اور دمے وغیرہ کی ادویات بنانے میں مشہور ہیں اور ان کمپنیوں کی طرف سے ادویات کی سپلائی بند کرنے سے وادی کے ہسپتالوں میں تشویشناک صورتحال پیدا ہو گئی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں مریض مشکلات سے دو چار ہو گئے ہیں۔ احتجاجی دوا سازوں نے وادی ڈاکٹروں کو مشورہ دیا کہ وہ مذکورہ کمپنیوں کی ادویات کو تجویز کرنا بند کرکے انہیں بلیک لسٹ کریں۔انہوں نے عالمی صحت تنظیموں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ،ریڈ کراس اور انسانی حقوق تنظیموں کوموجودہ حالات میں مداخلت کی اپیل کی تاکہ وادی میں ادویات کی کمی کو دور کیا جا سکے اور وادی کیلئے ہر قسم کی ادویات کی سپلائی باقاعدگی سے جاری رہ سکے۔ادھر ڈورو اسلام آباد میں بھی مختلف دوا ساز کمپنیوں کے نمائندوؤں نے ادویات کی کمی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور تحصیلدار کو ایک میمورنڈم پیش کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.