صدر آصف علی زرداری کا نیویارک کے نجی ہسپتال میں طبی معائنہ ، صدر مکمل طور پر صحت مند ہیں ، ڈاکٹر سلمان جاوید

جمعرات 25 ستمبر 2008 13:34

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 25ستمبر 2008ء) صدر پاکستان آصف علی زرداری کا نیویارک کے ماؤنٹ سینائی ہسپتال میں امراض قلب کے ماہرین نے تفصیلی طبی معائنہ کیا اور انہیں مکمل طورپر صحت مند قرار دیدیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیویارک کے ایک نجی ہسپتال ماؤنٹ سینائی میں کراچی سے تعلق رکھنے والے امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر جاوید سلیمان نے اپنی دو رکنی ڈاکٹروں کی ٹیم جوگولڈ مین اور سمین شرما پر مشتمل تھی نے ان کا طبی معائنہ کیا ڈاکٹر جاوید نے طبی معائنے کے بعد آن لائن سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صدر زرداری مکمل طور پر تندرست ہیں انہوں نے کہا کہ ٹیسٹوں کی رپورٹس کے مطابق صدر آصف زرداری کے دل کا متاثرہ حصہ بھی درست انداز میں کام کررہا ہے اور وہ مکمل صحت مند ہیں