ہدیٰ شوگر ملز سانگلہ ہل نے گنے کی بہتر پیداوار کیلئے 6کروڑ 50لاکھ روپے کے بلا سود قرضے جاری کر دیئے

جمعرات 25 ستمبر 2008 15:03

سانگلہ ہل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 25ستمبر 2008ء) ہدیٰ شوگر ملز سانگلہ ہل نے گنے کی بہتر پیداوار کیلئے 6کروڑ 50لاکھ روپے کی بلا سود قرضے جاری کردیئے اور گنے کی فی ایکڑ پیدا وار بڑھانے کیلئے 2ٹرالی وڈھ زمینداروں کو مفت فراہم کی گئی ملز کے مینجر ایڈمنسٹریشن علیم الدین قریشی نے صحافیوں کو بتایا کہ ملز کے شعبہ کین کی خصوصی ٹیم زمین کے انتخاب سے گنے کی کٹائی تک زمین داروں کو ان کے کھیتوں میں ٹکنیکی راہنمائی فراہم کر تی ہے زمین کی تیاری کیلئے چلزن پٹو مفت فراہم کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

گنے کی 4فٹ پر کاشت کیلئے ٹریکٹر ہل کی سہولیات فرہام کی جاتی ہیے انہوں نے مزید بتایاکہ گنے کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے گنے کی نئی منظور شدہ اقسام اور بجائی کے نئے طریقے کی ترغیب کیلئے نمائشی پلاٹ لگائے جاتے ہیں جن میں زمینداروں کو مفت بیج فراہم کیا جا تا ہے انہوں نے کہاکہ چیف ایگزیکٹو فاروق احمد خان اور جی ایم عبدلعزیز طاہر کی سربراہی میں ہم نے انے حلقہ کے گنے کے زمینداروں کے ان تمام مسائل سے نمٹنے کا تہیہ کر رکھا ہے جن کی وجہ سے ہمارے علاقے کی فی ایکڑ پیداوار کم ہے زمینداروں کو چاہئے کہ سچے جذبوں اور لگن کے ساتھ بہتر فصلوں کیلئے ہمارا ساتھ دیں تاکہ آنے والے دنوں میں نئے اہداف کو ممکن بنا یا جا سکے ایک سوال کے جواب میں علیم الدین قریشی نے بتایاکہ کریشنگ کا آغاز حکومتی پالیسی کے مطابق کریں گے