پنجاب میں مزیددو پولیو کیس سامنے آ گئے،ملک بھر میں پولیو کیسزکی تعداد 63تک پہنچ گئی

جمعرات 25 ستمبر 2008 15:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 25ستمبر 2008ء) صوبہ پنجاب میں مزیددو پولیو کیسز کا انکشاف ہونے سے ملک بھر میں پولیو کیسزکی مجموعی تعداد63 تک پہنچ گئی ہے جبکہ پنجاب میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 14ہو گئی ہے ۔وزارت صحت کے ترجمان نے جمعرات کو این این آئی کو بتایا صوبہ پنجاب کے ضلع لاہور15ماہ کی بچی فرح اور حافظ آباد میں دو سالہ ساجدہ میں پولیو وائرس پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے ان متاثرہ بچوں میں ساجدہ نے چار جبکہ فرح نے اپنی پانچ خوراکیں لی تھی انہوں نے کہا کہ ملک تیزی سے بڑھتے ہوئے پولیو کیسز کی بڑھی وجہ انسداد پولیو مہم کے انتظامی نقائص ہے ۔

محکمہ صحت پنجاب میں حفاظتی ٹیکہ جات اور پولیو کے قطروں کے توسیعی پروگرام (ای پی آئی)کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر فدا حسین نے ٹیلی فون پر مذکورہ متاثرہ بچوں کے بارے میں پولیو وائرس پائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر تحقیقات کی جاری ہے کہ متاثرہ بچوں نے پولیو ویکسین کیوں نہیں لی اور کس جگہ کوتائی رہ گئی ہے اگر عملہ نے کسی قسم کی کوتاہی دیکھائی ہے تو ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی انہوں نے رواں سال پنجاب میں 14پولیو کیسز بھی تصدیق کی ہے ۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کے شعبہ وائرالوجی کے آفیسر انچارج نے بتایا کہ گزشتہ روزپنجاب کے ضلع لاہور سے پولیو وائرس کے شبہ میں15ماہ کا بچی فرح اوردوسال کی بچی کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لئے قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) میں لائے گئے تھے تشخیص کے بعد دونوں بچوں میں پولیو وائرس کی پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے ان کا کہنا ہے کہ اس سال 18میں بچوں میں پولیو وائرس پی ون جبکہ 13 میں پی تھری وائرس پایا گیا ہے۔رواں سال پنجاب میں پولیو کیسزکی تعداد 14،سندھ میں 15، بلوچستان میں 6،سرحد میں25جبکہ اسلام آباد میں 3پولیو کیسز کی تصدیق ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :