پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمونیا سے بچاؤکا عالمی دن منایا گیا

ہفتہ 12 نومبر 2016 11:45

پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمونیا سے بچاؤکا عالمی دن منایا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 نومبر2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں نمونیا سے بچاؤکا عالمی دن منایا گیا۔ اس کا مقصد بچوں کو نمونیے کی بیماری سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے متعلق عوام میں شعور اور آگاہی پیدا کرنا ہے۔ نمونیا پھیپھڑوں کے انفیکیشن کی بیماری ہے۔ نمونیا کا وائرس بچوں اور بزرگوں سمیت کمزور مدافعت والے افراد کو اپنا شکار بناتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ایک کروڑ افراد نمونیا سے متاثر ہوتے ہیں۔ مرض سے بچاؤکے لیے بچوں کو پیدائش کے ڈیڑھ ماہ بعد، اڑھاِئی ماہ اور ساڑھے تین ماہ بعد نمونیا ویکسین کے ٹیکے لگانا ضروری ہیں۔ماہر امراض سینہ پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کے مطابق نمونیا نظام تنفس میں شدید نوعیت کا انفیکشن ہوتا ہے جس سے پھیپھڑے متاثر ہوجاتے ہیں۔پھیپھڑوں کے ائیر سیلز میں پیپ بھر جاتی ہے جس سے سانس لینے میں شدید تکلیف ہوتی ہے۔ بالخصوص 5 سال سے کم عمر بچے اس کا زیادہ شکار ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :