مصری پولیس نے غزہ کی پٹی میں طبی سامان لے جانے سے روک دیا

منگل 7 اکتوبر 2008 12:02

قاہرہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 7اکتوبر 2008ء) مصری پولیس نے حزبِ اختلاف کے سرگرم کارکنوں کے ایک قافلے کو غزہ کی پٹی کے لیے طبی سامان لے جانے سے روک دیا ہے۔سیکیورٹی کے سرگرم کارکنوں نے کہا ہے کہ پولیس نے قاہرہ کے اندورن شہر اور غزہ اور مصری سرحد پر واقع قصبے رفاہ سمیت متعدد مقامات پر چھاپوں میں کم ازکم 30 سرگرم کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اس تنظیم میں بائیں بازو کے سرگرم کارکن جمہوریت نواز تنظیم کفایہ کے ارکان اور ایک کالعدم لیکن بااثر تنظیم اخوان المسلمین کے ارکان شامل تھے۔

پولیس نے ان میں سے بیشتر کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ سرحد کی طرف ایک 300 کلومیٹر سفر کے پروگرام سے قبل قاہرہ کے اندورن شہر پریس سینڈیکیٹ کے باہر جمع ہوئے تھے۔پولیس نے اس تقریب کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو گرفتار کیا اور ان کی کھینچی ہوئی تصاویر ضائع کردیں۔ واضح رہے کہ اس قافلے کے منتظمین کا مقصد غزہ کی مسدود پٹی میں طبی رسدوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اس ناکہ بندی پر احتجاج کرنا بھی تھا جس کے باعث یہ علاقہ گذشتہ سال سے الگ تھلگ ہوکررہ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :