ڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹلی میں مئی سے لے کر اب تک ایل پی ادویات کا کوٹہ پر اسرار طور پر غائب کر دیا گیا

منگل 7 اکتوبر 2008 13:21

کوٹلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 7اکتوبر 2008ء) ڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹلی میں مئی سے لے کر اب تک ایل پی ادویات کا کوٹہ پر اسرار طور پر غائب کر دیا گیا مستحق ملازمین کو ادویات نہ ملنے پر شدید پریشانی کا سامنا پنشنرز ایسوسی ایشن ضلع کو ہسپتال انتظامیہ کے رویے اور ایل پی کی ادویات کی عدم دستیابی پر سراپا احتجاج بن گئی تفصیلا کت کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کوٹلی میں مستحق ملازمین و پنشنرز حضرات کو ایل پی ادویات فراہم نہیں کی جاتی ہسپتال انتظامیہ نے مئی جون کے مہنیوں سے لیکر کبھی گورنمنٹ کی طرف سے گرانٹ کے نہ ملنے اور کبھی ٹینڈر کی منظوری نا منظوری کے چکروں و بہانوں میں مستحقین ایل پی کو ٹال مٹول میں ڈال رکھا ہے ٹینڈر کی منظوری کے بعد بھی چند روز ادویات فراہم کی گئی لیکن اس کے بعد ہسپتال انتظامیہ کے دروازوں اور نوٹس بورڈ پر فنڈ کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایل پی بند ہونے کے نوٹس لگا دیئے ہیں اس سلسلہ میں پنشنرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت تنویر قریشی صدر ضلع کوٹلی منعقد ہوا جس میں نگران اعلی چوہدری ولی دار نائب صدر محمد عظیم چوہدری شریف ممبر جنرل کونسل و دیگر نے شرکت کی خطاب کے دوران حکومت سے ایل پی ادویات فوری دستیاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔