ڈینگی وائرس کی وجہ سے بخار میں مبتلا مریضہ کی حالت بہتر ہونا شروع ہو گئی

منگل 7 اکتوبر 2008 15:27

وہاڑی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین07 اکتوبر2008 ) ڈینگی وائرس کی وجہ سے بخار میں مبتلا مریضہ کی حالت بہتر ہونا شروع ہو گئی- مقامی ہسپتال کے فزیشن ڈاکٹر خاور چوہدری کی نگرانی میں مریضہ کو ٹریٹمنٹ دی گئی قبل ازیں اس کے متعدد ٹیسٹ کرائے گئے اور اس کے خون کے نمونہ جات لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے آغاخان ہسپتال بھجوائے گئے جہاں سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ خاتون ڈینگی وائرس سے متاثرہ ہے تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں چک نمبر 45 ڈبلیو بی کی پروین کی شادی کچھ عرصہ قبل پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاؤں میں ہوئی تھی شادی کے بعد اس کو بخار ہونا شروع ہو گیا جس کا وہاں علاج کرایا گیا لیکن کوئی آفاقہ نہ ہوا تو اس کے والدین اسے وہاڑی لائے اور مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا جہاں پر اس کا علاج شروع ہوا اور لیبارٹری ٹیسٹوں کے ذریعے ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی جس پر ای ڈی ہیلتھ ڈاکٹر محمد جمیل کو آگاہ کیا گیا انہوں نے فوری طور پر ہسپتال کا دورہ کیا اور نواحی گاؤں چک نمبر 45ڈبلیو بی میں فوری طور پر امدادی کیمپ لگانے کے احکامات جاری کرنے کے ساتھ ساتھ پورے گاؤں میں مچھر مار سپرے کرنے کے احکامات بھی جاری کئے چنانچہ امدادی کیمپ میں گاؤں کے تمام افراد کو چیک کیا گیا اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے بارے میں مشورے دیئے گئے آج اس حوالہ سے فزیشن ڈاکٹر خاور چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مریضہ تندرست ہو رہی ہے اور ڈینگی وائرس کے اثرات ختم ہوتے جا رہے ہیں-

متعلقہ عنوان :