امریکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کردے ،مشاہد حسین کا مطالبہ۔۔۔ ڈاکٹر عافیہ کی صحت اچھی ہے  ذہنی طور پر مکمل صحت یاب ہیں انکے حوصلے بلند ہیں ،نجی ٹی وی کو انٹر ویو

بدھ 8 اکتوبر 2008 13:21

ٹیکساس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 8اکتوبر 2008ء) مسلم لیگ (ق )کے مرکزی رہنما مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ پر لگائے جانے والے تمام الزامات بے بنیاد ہیں قوم ان کی رہائی کی جلد خوشخبری سنے گی۔ سینٹر مشاہد حسین کی سربراہی میں سینیٹ کے چارکنی وفد نے دہشت گردوں کومدد فراہم کرنے کے الزام میں امریکی جیل میں مقید ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کی۔

مشاہد حسین نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کے بعد نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ پر کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کو اپنے بچوں کے بارے میں تشویش ہے۔مشاہد حسین نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اچھی ہے اور وہ ذہنی طور پر مکمل صحتیاب ہیں انہوں نے رمضان المبارک کے روزے رکھے ہیں عافیہ صدیقی کے حوصلے بلند ہیں اور ڈاکٹر عافیہ نے کہا کہ مجھ پر لگائے جانے والے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔

مشاہد حسین امریکہ سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہو ئے کہا کہ امریکہ کو چاہئے کہ وہ عافیہ کو صدیقی کو رہا کردے کیونکہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ قوم ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی جلد خوشخبری سنے گی۔