امریکا میں کینسر کے آدھے کیسز میں مرض کی وجہ تمباکو نوشی ہوتی ہے

پیر 14 نومبر 2016 14:39

امریکا میں کینسر کے آدھے کیسز میں مرض کی وجہ تمباکو نوشی ہوتی ہے
یہ تو ہر سگریٹ پینے والا جانتا ہے کہ سگریٹ کینسر اور دل کی بیماریوں کا باعث ہے۔ سگریٹ کے پیکٹ پر لکھی وارننگ بھی تمباکو نوش حضرات کو سگریٹ پینے سے باز نہیں رکھ پاتی، ایسے میں وہی ہوتا ہے جو ا س ہدایت کو نظر انداز کرنے کی صورت میں ہونا چاہیے۔ ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں کینسر کے 40 فیصد کیسز میں مرض کی وجہ تمباکو نوشی سامنے آئی ہے۔

(جاری ہے)

اگرچہ امریکا میں تمباکو نوشی کی شرح میں کمی ہوئی ہے مگر پھر بھی 2009سے 2013 تک ہر سال 6 لاکھ 60 ہزار افراد تمباکونوشی کی وجہ سے ہونے والے کینسر کا شکار ہوئے ہیں۔

ان سالوں میں ہر سال 3 لاکھ 43 ہزار افراد تمباکو نوشی کی وجہ سے ہونے والے کینسر کے باعث اپنی جان سے گئے۔ تمباکونوشی سے صرف پھیپھڑے ہی نہیں بلکہ منہ، گلا ، نرخرہ، غذائی نالی، معدہ، گردہ، پتہ، جگر، مثانہ، خم رحم، بڑی آنت اور مقعد کا کینسر ہوسکتا ہے۔ امریکا میں اس وقت 36 ملین افراد تمباکو نوشی کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں سے آدھے اپنی عمر سے پہلے اور 60 لاکھ کینسر کے باعث مر سکتے ہیں۔