بر طا نیہ کے سا ئنسد انوں نے کینسر کی ادویات میں استعمال ہونیوالی پروٹین کے حامل انڈے دینے والی مرغیاں تیار کر لیں

بدھ 8 اکتوبر 2008 15:44

لاہور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین08 اکتوبر2008 )برطانیہ کے سائنسدانوں نے ایسی مرغیاں تیار کر لی ہیں جو کینسر کی ادویات میں استعمال ہونیوالی پروٹین کے حامل انڈے دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سائنسی کامیابی کا دعوی اسی ریسرچ سنٹر نے کیا ہے جو اس سے پہلے کلون شدہ بھیڑ ڈولی کے ذریعے دنیا بھر میں شہرت حاصل کر چکا ہے۔ ایڈنبا کے نزدیک واقع روسلن انسٹیوٹ کا کہنا ہے کہ ادارے میں ہونیوالی ریسرچ کے نتیجے میں ایسی مرغیوں کی 5 نسلیں تیار کی جا چکی ہیں جو انڈے کی سفیدی میں ادویات میں استعمال ہونے والی کارآمد پروٹین تیار کر سکتی ہیں۔