بھارت میں ڈینگی وائرس سے پھیلنے والے وبائی بخار نے شدت اختیار کرلی

ہفتہ 7 اکتوبر 2006 11:36

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اکتوبر۔2006ء) بھارت میں مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والے وبائی بخار نے شدت اختیار کرلی ہے اور دارالحکومت دہلی میں مزید تین افراد کی ہلاکت کے بعد ڈینگی وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد چالیس سے تجاوز کر گئی ہے۔

(جاری ہے)

شہری انتظامیہ نے عوام سے خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی ہے ادھر دہلی ہائی کورٹ نے شہری انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ وبائی مرض سے نمٹنے اور اس کے مؤثر کنٹرول میں مکمل طور پر ناکا م ہوچکی ہے۔ دارالحکومت دہلی میں سات سو تینتالیس افراد وائرس سے متاثر ہیں صرف دہلی میں اب تک اس وائرس سے اکیس افراد ہلاک ہو چکے ہیں ادھربھارتی وزارت صحت کے مطابق چکن گنیا وائرس سے بھارت کے ایک سو ساٹھ سے زائد اضلاع میں اٹھاون افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :