پاکستان میں پولیوکیسز میں مزید اضافہ ہوا ہے

جمعہ 10 اکتوبر 2008 16:02

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین10 اکتوبر2008 ) ملک میں پولیو کے تین نئے کیسز منظر عام پر آئے ہیں جن کے بعد رواں سال منظر عام پر آنے والے پولیو کیسز کی تعداد ستتر ہوگئی ہے۔ وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق پشاور میں چار سالہ امجد اور تیرہ ماہ کے ہنس اللہ میں پولیو وائرس پی تھری جبکہ قلعہ عبداللہ میں تیرہ ماہ کی شازیہ میں پولیو وائرس پی ون کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ان بچوں نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں لئے تھے۔وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق رواں سال پولیو کیسز میں مزید اضافے کا خدشہ موجود ہے۔پولیو کا مرض دنیا میں پاکستان سمیت چار ممالک میں باقی رہ گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق رواں سال دنیا میں اب تک منظرعام پر آنے والے ایک ہزار تین سو گیارہ پولیو کیسز میں بھارت کے چار سو اننچاس،نائیجریا میں چھ سو بانوے اور افغانستان میں منظرعام پر آنے والے بیس کیسز بھی شامل ہیں

متعلقہ عنوان :