اٹک ،سابق امیدوارقومی اسمبلی سید عظمت بخاری نے انسانی ہمدردی پر نو عمر بچے کو جرائم کی دلدل میں دھنسنے سے پہلے گھر پہنچا دیا

اتوار 12 اکتوبر 2008 15:45

اٹک(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین12 اکتوبر2008 ) پیپلز پارٹی کے سابق امیدوارقومی اسمبلی سید عظمت علی بخاری ایڈووکیٹ کی انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال نو عمر بچے کو جرائم کی دلدل میں دھنسنے سے پہلے اس کے گھر پہنچا دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ اٹک سٹی پولیس کو اٹک کے نواحی گاؤں شکردرہ کی ڈھوک عالم دین داخلی سروالہ کا بارہ سالہ بچہ رضوان ولد حق نواز آوارہ گردی کرتے ہوئے ملا جس پر ایک شخص نے مبینہ الزام عائد کیا کہ اس نے چوری کی ہے اس دوران پیپلز پارٹی کے سابق امیدوارقومی اسمبلی سید عظمت علی بخاری ایڈووکیٹ ، تھانہ اٹک سٹی آئے تو انہوں نے سب انسپکٹر غلام شبیرسے اس بارے میں د ریافت کیا تو انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص اس بچے کی شخصی ضمانت دے اور اس کے گھر پہنچا دے تو وہ اس کو چھوڑ دیں گے اس پر چےئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان، سابق چےئرمین حاجی محمد فیضیاب خان نے بچے کی شخصی ضمانت دی تو پولیس نے اس کو چھوڑ دیا بعد ازاں سید عظمت علی بخاری بچے کو اس کے گھر چھوڑ کر آئے جہاں اس کا چچا زاد آصف موجود تھا جس نے سید عظمت علی بخاری کے انسانی جذبے کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر گاؤں کے درجنوں افراد جمع ہو گئے جنہوں نے بھی سید عظمت علی بخاری کے اس عمل کی تعریف کی ۔

متعلقہ عنوان :