پولیو کے خاتمہ کی تین روزہ قومی مہم آج شروع ہو رہی ہے

پیر 13 اکتوبر 2008 11:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 13اکتوبر 2008 ء) ملک بھر میں پولیو کے خاتمہ کیلئے تین روزہ قومی مہم آج شروع ہو رہی ہے جس کے دوران چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات و فاٹا میں پانچ سال سے کم عمر کے تین کروڑتیس لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق تین روزہ پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئےچھیاسی ہزار سات سو اکیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ان میں سے باہتر ہزار چار سو ترپن موبائل ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

متعلقہ عنوان :