بین الاقوامی تحقیق کاروں کی ایک ٹیم نے مردوں میں جلد گنجے پن کے خطرے کو سات گنا بڑھانے والی جینز دریافت کرلی

پیر 13 اکتوبر 2008 12:00

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 13اکتوبر 2008 ء)بین الاقوامی تحقیق کاروں کی ایک ٹیم نے مردوں میں جلد گنجے پن کے خطرے کو سات گنا بڑھانے والی جینز دریافت کی ہیں۔پانچ ہزار افراد کے ڈی این اے پر تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ گنجے پن سے دو طرح کی جینز کا تعلق ہوتا ہے۔نیچر جریدے کے مطابق سات میں سے ایک فرد میں جینز کی یہ دونوں قسمیں ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

تحقیق کاروں نے کہا ہے کہ اس بات کا اندازہ لگا لینے سے کہ بال جلدی جڑھ سکتے ہیں ان کے علاج کے متعلق ترقی میں مدد ملے گی۔

مردوں میں گنجے پن کو مورثی کہا جاتا ہے اور اس کا تعلق سیکس ہارمونز سے بھی بتایا جاتا ہے۔بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے سینٹر فار سکن سائنسز کی پروفیسر وال رینڈال کا کہنا ہے کہ یہ تحقیق بہت زبردست ہے، ’اگرچہ اس پر بحث کی جا سکتی ہے کہ مردوں کو بال جھڑنے کے خدشے کے متعلق جان کر کوئی فائدہ ہو گا۔تاہم انہوں نے کہا کہ بالوں کو جھڑنے سے روکنا بالوں کو دوبارہ لگانے سے ہمیشہ آسان ہے۔