رکن قومی اسمبلی سردار نصراللہ بجرانی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

پیر 13 اکتوبر 2008 17:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر۔2008ء) سندھ سے رکن قومی اسمبلی سردار نصراللہ بجرانی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے وہ 18فروری کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 210جیکب آبادIIIسے مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے تھے تاہم پارٹی قیاد ت سے بعض اختلافات کی بناء پر انہوں نے فارورڈ بلاک میں شمولیت اختیار کرلی تھی کشمور سے تعلق رکھنے والے سردار نصر اللہ بجرانی پارلیمنٹ لاجز میں مقیم تھے پیر کو انہیں دل کی تکلیف کی شکایت پر فیڈرل گورنمنٹ سروسز ہسپتال (پولی کلینک)لایا گیاجہاں امراض قلب کے سینئر ڈاکٹر شبہازقریشی اور ان کی ٹیم نے ان کی جان بچانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور اپنے خالق حقیقی سے جاملے انہیں ہسپتال لائے جانے کی اطلاع ملنے پر پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی میرہزار خان بجرانی اور دیگرمتعلقین ہسپتال پہنچ گئے ۔

متعلقہ عنوان :