سید بشیر بخاری کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گرفتار ، وزیر اعلیٰ کی پولیس کو شاباش

ہفتہ 7 اکتوبر 2006 17:39

سرگودھا(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07اکتوبر2006) سرگودھا پولیس نے معروف شیعہ رہنما مرکز تحقیقات اسلامیہ کے سربراہ سید بشیر حسین بخاری کے قاتل ماسٹر مائینڈ ملزم کو گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا جبکہ اس دہشت گردی میں ملوث دیگر تین ملزمان تا حال مفرور ہیں یہ بات ڈسٹرکٹ پولیس افسر سرگودھا شیخ محمد عمر نے ہنگامی پریس کانفرنس مبں بتائی ہے انہوں نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد کا نام تنویر ولد محمد بخش ہے جو دریا خان ضلع بھکر کا رہائشی ہے جنہوں نے گیارہ سال قبل دوشیعہ عالم دین مولانا مقبول حسین اور مولانا ناصر نجفی کے قاتل کا کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے سالار راحیل کی ایما پرکی ہے جو ان شیعہ رہنماؤں کے قتل کے مقدمہ میں ملتان جیل میں سزائے موت کا قیدی ہے کیونکہ بشیر حسین بخاری جو کہ اس کیس کا مدعی تھا جو ملزم راحیل کے ساتھ صلح کرنے کیلئے راضی نہ ہو رہا تھا اس لئے انہیں ڈ قتل کرنے کا پروگرام بنایا گیا ڈی پی او سرگودھا نے بتایا کہ اس واقعہ کا پلان چک 87 جنوبی کے مولانا الیاس گھمن کے مدرسے میں بنایا گیا جو خود بھی متعدد دہشت گردی کے واقعات میں مبینہ ملوث رہا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ اس دہشت گردی میں کل تین ملزمان ملوث ہیں جن میں دو تا حال مفرور ہیں جن کی گرفتاری جلد متوقع ہے ملزمان نے گزشتہ ماہ کو سید بشیر حسین بخاری کو ان کی رہائش گاہ کے قریب مسلم بازار کی ایک دکان میں بیٹھے ہوئے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اس واردات کے دوران دو موٹر سائیکل سوار تنویر وغیرہ ک فرار ہوتے دیکھا گیا ڈی پی او سرگودھا شیخ محمد عمر نے بتایا کہ اس دہشت گردی کی واردات کے بعد ڈی آئی جی پولیس سرگودھا پرویز اکبر لودھی کی قیادت میں ایس پی انوسٹی گیشن عبدالحمید خان نیازی کی سربراہی میں ایک پولیس پارٹی تشکیل دی گئی جنہوں نے نا مناسب حالات کے باوجود ملزمان کو ٹریس کر کے مولانا الیاس گھمن کے ڈیرے سے آج ہی گرفتار کیا گیا ہے ڈی پی او سرگودھا نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے پنجاب بھر میں دہشت گردی کی پانچ دیگر سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے مزید انکشافات جلد ہی سامنے آجائیں گے پریس کانفرنس میں ایس پی انوسٹی گیشن عبدالحمید خان نیازی ، ڈی ایس پی سٹی لیاقت تارڑ اور دیگر موجود تھے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے سرگودھا پولیس کی طرف سے شیعہ رہنما سید بشیر حسین بخاری کے قاتل کو گرفتار کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے دیگر ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے جبکہ ان کی ہدایت پر ایڈیشنل آئی جی پرویز اکبر لودھی نے ملزمان کو ٹریس کرنے والی پولیس پارٹی کو اسناد اور کیش انعام دیا ۔

متعلقہ عنوان :