چین کا پاکستان کیساتھ چشمہ تھری اور فور پلانٹ لگانے کا معاہدہ،چین کیساتھ اقتصادی تعلقات کو موٴثر بنانے کیلئے5سالہ منصوبے کا فیصلہ،دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے صدر زرداری ہر3ماہ بعد چین کا دورہ کریں گے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس

ہفتہ 18 اکتوبر 2008 14:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2008ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ چشمہ تھری اور فور پلانٹ لگانے کا معاہد ہوا ہے جس سے چھ سو اسی میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی ۔ اسلام آباد میں مشیر خزانہ کے ساتھ پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ فیصلہ کیا گیا ہے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے صدر زداری ہر تین ماہ بعد چین کا دورہ کریں گے ۔

وزیر خارجہ نے کہا سول جو ہری معاہدے کے سلسلے میں بھی بیجنگ سے تعلقات مزید بہتر ہو ئے ہیں اور دورہ چین کے دوران پاکستانی قیادت نے چین سے کھل کر ملک کے اقتصادی مسائل پر بات چیت کی ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاک چین تجارتی تعلقات میں فروغ اور وسعت کے لیے انڈسٹریل زون قائم کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ چین کے چار بڑے بینکوں کے سربراہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اور عنقریب پاکستا ن میں چینی بینکوں کی شاخیں کھلیں گی ۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ نے کہا کہ چین نے فرینڈز آف پاکستان میں بھر پور شمولیت اور تعاون کا یقین دلایا ہے ۔انہوں نے کہاکہ چین کے ساتھ اقتصادی تعلقات کے موثر فروغ کے لیے پانچ سالہ منصوبے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور دو ہزار بارہ تک دونوں ممالک کے درمیان تجارت بلین ڈالر تک لے جائیں گے ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ چین کے تعاون سے ملک میں موجد معدنی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا جبکہ چین کو نئے سفارت خانے کی تعمیر کے لیے اسلام آباد میں زمین فراہم کی جارہی ہے ۔

اس موقع پر مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہاکہ پاکستان میں مجموعی قومی پیداوار میں ٹیکس کا حصہ دنیا میں سب سے کم ہے جبکہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 10.5 سے بڑھا کر 15 فیصد کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی خرچے ،افراط زر اور مرکزی بینک سے قرضوں کا حصول کم کرنا ہوگا۔ شوکت ترین نے کہا کہ چین کو سیمنٹ اور اسٹیل کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی