ایسپرین کا مسلسل استعمال ذیابیطس کے مریضوں کو دل کی ممکنہ بیماریوں سے بچانے میں مددگار نہیں ہے  طبی ماہرین

ہفتہ 18 اکتوبر 2008 16:16

لندن (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین18 اکتوبر2008 )سکاٹ لینڈ میں طبی تحقیق کارروں نے پتہ چلایا ہے کہ ایسپرین کا مسلسل استعمال ذیابیطس کے مریضوں کو دل کی ممکنہ بیماریوں سے بچانے میں مددگار نہیں ہے۔سکاٹ لینڈ کے ڈاکٹروں کی تحقیق نے برطانیہ میں کئی ایسی تحقیقات کی نفی کر دی ہے جن کیمطابق ذیابیطس کے مریض اگر تواتر کے ساتھ ایسپرین کا استعمال کریں تو ان کے دل عارضے میں مبتلا ہونے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔

برطانیہ میں چالیس سال سے زائد عمر کے بیس لاکھ لوگ ذیابیطس کیمرض میں مبتلا ہیں ۔

(جاری ہے)

ذیابیطس کے اسی فیصد مریض دل کی بیماریوں سے ہلاک ہو جاتے ہیں۔ تحقیق کارروں کا کہنا ہے کہ بعض اوقات ایسپرین کا تواتر سے معدے سے خون رسنے کا سبب بن سکتا ہے۔البتہ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جن کے دل کے عارضہ مبتلا ہونے کے بہت زیادہ امکانات ہیں ان کے لیے ایسپرین کا استعمال مفید ہے۔ تحقیق کاروں نیمریضوں کو مشورہ دیا گیا ہیکہ وہ اپنی دوا بدلنے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کر لیں۔ایسے لوگ جن کو دل کا دورہ پڑ چکا ہو یا جن کو دل کی بیماری کی تشخیص ہو چکی ہو ان کے لیے ایسپرین کا استعمال مفید ہو سکتا ہے۔