پاکستان ملٹری اکیڈمی کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ”شمشیرِ اعزاز“ پاس آؤٹ ہونے والے 118 لانگ کورس کے بٹالین سینئر انڈر افسر سید اسفند یار بخاری نے حاصل کیا

ہفتہ 25 اکتوبر 2008 22:23

کاکول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر۔2008ء) پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ”شمشیرِ اعزاز“ پاس آؤٹ ہونے والے 118 لانگ کورس کے بٹالین سینئر انڈر افسر سید اسفند یار بخاری نے حاصل کیا ، ہفتہ کو پی ایم اے کاکول میں منعقدہ صدارتی پریڈ میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بری فوج کے اس نوجوان کمیشنڈ آفیسر سیکنڈ لیفٹیننٹ سید اسفند یار بخاری کو اعزاز شمشیر عطا کیا ، اس موقع پر پریڈ کے شرکاء نے زبردست تالیوں سے فوج کے اس نئے کمیشنڈ آفیسر کو پی ایم اے کا سب سے بڑا فوجی اعزاز حاصل کرنے پرزبردست داد دی اور ان کا خیر مقدم کیا ،صدارتی طلائی تمغہ بٹالین سینئر انڈر آفیسر جنید یوسف ،چیف آف آرمی سٹاف کی اعزازی چھڑی کورس انڈر آفیسر سبطین حسن وڑائچ ،کمانڈنٹ کی اعزازی چھڑی کورس انڈر آفیسر خرم وحید ،چیف آف آرمی سٹاف کا اوور سیز طلائی تمغہ یمن کے کیڈٹ انڈر آفیسر فہیم عبدالجلیل سعید بن سعید ،آرمی چیف کی اعزازی چھڑی لیڈی کیڈٹ سارجنٹ ثوبیہ شاہین نے حاصل کی ۔

(جاری ہے)

چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے فوج کے نئے کمیشنڈ آفیسرز کو پریڈ کے موقع پر یہ اعزازات عطا کئے۔

متعلقہ عنوان :