تیز بخار ۔۔۔۔۔۔۔۔کرینہ کپورنے گانا فلم بند کروایا

اتوار 26 اکتوبر 2008 12:41

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 26اکتوبر 2008 ء) بالی ووڈکی بے باک اداکارہ کرینہ کپور بھلے ہی مغرور تصور کی جاتی ہو لیکن کام کے معاملے میں کرینہ کوئی بہانہ بنانے کی قائل نہیں۔

(جاری ہے)

اس بات کا ثبوت کرینہ نے اس وقت دیا جب انہوں نے تیز بخار کے باوجود روہٹ شیٹی کی نئی آنے والی فلم گول مال ریٹرنزکے لئے گانا شوٹ کرایا ۔اس گانے میں میاو میاوکرتی کرینہ کپوربالکل بلی کے گیٹ اپ میں نظر آتی ہیں۔ گانے کی شوٹنگ کے وقت کرینہ کو ایک سو چار بخار تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنی طبیعت کی پرواہ نہیں کی اوراسٹوڈیو میں گانا فلم بند کرایا۔

متعلقہ عنوان :