چیچہ وطنی،مرحوم خاوند کے بھانجے سے دوسری شادی رچانے والی خاتون کو اسکے شوہر نے چھرا گھونپ کر موت کی نیند سلادیا

اتوار 26 اکتوبر 2008 17:06

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 26اکتوبر 2008 ء) مرحوم خاوند کے بھانجے سے دوسری شادی رچانے والی خاتون کو اسکے شوہر نے چھرا گھونپ کر موت کی نیند سلادیا،پولیس کے مطابق چک71،بارہ ایل میں چار بچوں کی ماں 40سالہ امیراں بی بی نے اپنے خاوند محمد صدیق کی وفات کے بعد اسکے بھانجے محمد شبیر سے دوسری شادی کرلی تھی تاہم کچھ ہی عرصہ بعد دونوں میں تعلقات کشیدہ ہوگئے اور گھر میں اکثر جھگڑا رہنے لگا،اتوار کی شب ملزم شبیر نے معمولی تکرار کے بعداپنی بیوی مقتولہ امیراں بی بی کو گلے میں پھندا ڈال کرہلاک کرنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر سینے میں چھرا گھونپ کر اسے قتل کردیا