ڈینگی وائرس میانوالی پہنچ گیا‘مریض کو ہسپتال داخل کر دیا گیا

منگل 28 اکتوبر 2008 11:14

داؤد خیل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 28اکتوبر 2008 ء) ڈینگی وائرس میانوالی بھی پہنچ گیا- تفصیلات کے مطابق میانوالی کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں میانوالی کے نواحی پہاڑی علاقہ کلری سے بشیر نامی شخص کو میانوالی کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں علاج چیک اپ لایا گیا جہاں پر ہسپتال کے مقامی ڈاکٹر عامر خان نے ایک مریض کو مکمل چیک اپ کی اور اس شخص کو ڈینگی وائرس کا مریض قرار دیا ہے بتایا گیا ہے کہ بشیر نامی شخص کلری کا رہائشی ہے اور کراچی سے مختلف علاقوں کا دورہ کرتا رہتا ہے اور کراچی میں ایک کمپنی میں ڈرائیونگ کرتا ہے مریض کو میانوالی کے بلو خیل روڈ پر واقع ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے-

متعلقہ عنوان :