کوئٹہ---تباہ کن زلزلہ‘خوف کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے تین افراد جاں بحق

بدھ 29 اکتوبر 2008 13:18

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین29 اکتوبر2008 ) صوبہ بلوچستان میں تباہ کن زلزلے کے آنے سے ایک خاتون سمیت تین افراد دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے-بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بدھ کی صبح زلزلے کے متعدد جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 4سے 6.

(جاری ہے)

4تک ریکارڈ کی گئی-زلزلے سے سینکڑوں گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے اور متعدد علاقوں میں مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے زلزلے سے علاقے کے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور اس خوف کی وجہ سے ایک خاتون سمیت تین افراد دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے ہیں-