چکوال---پنجاب بھر میں ناقص آٹے کی سپلائی ‘عوام پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

بدھ 29 اکتوبر 2008 13:48

چکوال(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین29 اکتوبر2008 ) پنجاب بھر میں ناقص آٹے کی سپلائی عوام پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے- تفصیلات کے مطابق مختلف عوامی وفود نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ پنجاب بھر کی مارکیٹوں میں ناقص آٹے کی ترسیل جاری ہے مہنگے داموں ملنے والے اس آٹے کے کھانے سے پیٹ کی بیماریاں پھیلنے لگیں علاوہ ازیں یوٹیلٹی سٹورز پر عید کے بعد سے تاحال آٹا ناپید ہے چینی اور کھانے کی اشیاء یا تو مل نہیں رہیں اگر کہیں ملتی ہیں تو مارکیٹ ریٹ سے زیادہ پر عوام نے حکام سے اصلاح و احوال کی اپیل کی تھے-

متعلقہ عنوان :