بھارت میں ڈنگی وائرس ۔۔۔تین روز میں مزید آٹھ افراد ہلاک، متاثرین کی تعداد ساڑھے تین ہزار ہوگئی

اتوار 8 اکتوبر 2006 21:29

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اکتوبر۔2006ء) بھارت میں‌ڈنگی وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے جبکہ مزید چار سو نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی حکام کے مطابق ملک میں مچھر کے ذریعے پھیلنے والے چیکن گیونیا اور ڈ نگی وائرس سے متاثر لوگوں کی تعداد ساڑھے تین ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر چھیالیس افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ وائرس سے سب سے زیادہ نئی دہلی متاثر ہوا ہے ، جہاں متاثرین کی تعدا د ایک ہزار ہوگئی ہے اور بیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم من موہن سنگھ کے دو پوتے بھی متاثرین میں‌شامل ہیں۔ انہوں نے نئی دہلی میں‌اپنے پوتوں کی عیادت کی۔

متعلقہ عنوان :