کیوبا کے سابق صدر اور ان کے بھائی فیڈل کاسترو کینسر کے مرض میں مبتلا نہیں ہیں اور انتہائی تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں، قائم مقام صدر راوٴل کاسترو کا طلبہ سے خطاب

پیر 9 اکتوبر 2006 13:28

ہوانا (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09اکتوبر2006) کیوبا کے قائم مقام صدر راوٴل کاسترو نے کہا ہے کہ کیوبا کے سابق صدر اور ان کے بھائی فیڈل کاسترو کینسر کے مرض میں مبتلا نہیں ہیں اور انتہائی تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہوانا میں پرائمری اور جونئیر ہائی اسکول کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے راوٴل کاسترو نے فیڈل کاسترو کی صحت کے حوالے سے مختلف اخباروں میں شائع ہونے والی کینسر سے متعلق رپورٹ کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بھائی کی آنتوں کی سرجری ہو ئی ہے جس کے بعد وہ صحتیاب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے دیگر رہنماوٴں کے ہمراہ فیڈل سے ملاقات کی ہے جس میں قومی امور پر بات چیت ہوئی ہے۔ ٹائم میگزین میں پچھلے ہفتے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا تھا کہ اسی سالہ کاسترو کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں جس کے بعد ان کا زندہ رہنا مشکل ہے